8 مارچ 2014 - 20:30
صالحی: جوہری مذاکرات میں ایران کو برتری حاصل ہے

ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کو اچھا بتایا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ مذاکرات میں ایران کو برتری حاصل ہے .

ابنا: علی اکبر صالحی نے شہید جوہری سائنسدانوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ ہم تک جو خبریں پہنچی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور اگر فریق مقابل بھی نیک نیتی کا مظاہرہ کرے تو مذاکرات کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے .انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کے سطح کے مذاکرات میں ماہرین کی تعداد بڑھانے کی اطلاع دی اور کہا کہ اس بات کے پیش نظرکہ ماہرین کے سطح کے مذاکرات زیادہ تر قانونی اور فنی ہوتے ہیں اسی لئے ماہرین کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے .صالحی نے کہا کہ اس سلسلے میں جوہری توانائی کے ادارے اور وزارت خارجہ میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔......./169